02:35 , 8 نومبر 2025
Watch Live

لو گُرو نے کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 16 دن میں 70 کروڑ کا بزنس

عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون کو ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لو گُرو‘ نے ریلیز کے صرف 16 دن میں 70 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کر لی۔

فلم نے ابتدائی تین دن میں 15 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جب کہ اب تک کی کمائی فلم کے بجٹ سے تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔ فلم کا کل بجٹ 25 کروڑ روپے تھا۔

لو گُرو نے پاکستان میں 37 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ بیرونِ ملک سے 33 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے سب سے زیادہ کمائی برطانیہ سے کی (9 دن میں 75 ہزار پاؤنڈ)۔

فلم نے برطانیہ میں بالی وُڈ فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فلم کی رفتار دیکھتے ہوئے یہ جلد 100 کروڑ روپے کا ہدف عبور کر سکتی ہے۔

یاد رہے، فلم کی ریلیز سے قبل ہمایوں سعید نے 50 کروڑ کی کمائی کی امید ظاہر کی تھی، جو اب حقیقت بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION